محکمہ صحت پنجاب نے مزید 55 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا ،برطر ف کئے جانے والے ڈکٹرز کی تعداد145ہوگئی ، مزید 295 ڈاکٹرزکے خلاف اسی طرح کے الزامات کے تحت محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے،محکمہ صحت حکام

ہفتہ 9 فروری 2013 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9فروری 2013ء ) محکمہ صحت پنجاب نے غیرحاضری کی بناپر مزید 55 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا ،گزشتہ روز بھی مسلسل غیرحاضررہنے والے 90 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا،جبکہ295 مزیدڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہفتہ کوبرطرف کئے گئے55ڈاکٹرز پرالزام ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے غیرحاضر ہیں۔

ان ڈاکٹروں کو پہلے شوکازنوٹسزبھی جاری کئے گئے مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔حکام کے مطابق مزید 295 ڈاکٹرزکے خلاف بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔جمعہ کے روزبھی محکمہ صحت پنجاب نے 90 ڈاکٹرز کوایک سال کی مسلسل غیرحاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹرز کی برطرفیوں کا تعلق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :