سجاد بخاری کی نئی فلم ”نصیبو“ اپریل میں ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 9 فروری 2013 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9فروری 2013ء) ہدایت کار سجاد بخاری کی نئی فلم ”نصیبو“ اپریل میں لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہدایت کار سجاد بخاری نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔

(جاری ہے)

9فروری 2013ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ”نصیبو“ مکمل ہو چکی ہے اور ہم نے جس طرح اس فلم پر محنت کی ہے ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ خسارے کی نہیں بلکہ منافع کی فلم ہو گی اور رواں سال اپریل میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ لاہور سمیت پورے پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :