ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ‘ منظور ی تک ہڑتال جاری رکھنے ‘ کل میٹرو بس روڈ کے گھیراؤ کا اعلان، میٹرو بس روٹ پر پنجاب بھر کے ینگ ڈاکٹراکٹھے ہو کر احتجاج اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کی کوشش کریں گے‘ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت ادویات‘ ٹیسٹوں اور خراب مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر ے ‘ ہم آج ہی ہڑتال ختم کرنے کو تیار ہیں‘ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ‘ ناصر عباس کاظمی ‘ڈاکٹر عامر بندیشہ کی بات چیت

ہفتہ 9 فروری 2013 15:51

لاہور/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9فروری 2013ء) ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری‘ ڈاکٹروں نے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے اورآج (اتوار) میٹرو بس منصوبے کی روڈ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ‘سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور ملک بھر سے ڈاکٹرزساتھیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں پہنچے رہیجبکہ ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرے اور ہسپتالوں میں خراب مشینری کو درست کرے‘چھ روز گزرنے کے باوجود بھی حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور وہ اس وقت تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے‘ ملتان میں بھی چوتھے روز ینگ ڈاکٹرکا بھوک ہڑ تالی کیمپ جارہی رہا۔

ہفتے کے روز ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل 6 روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے مسلسل بھوک کی وجہ سے نڈھال ہونیوالے ڈاکٹروں کوسروسز ہسپتال کی ایمر جنسی میں جبکہ کئی ایک کو کیمپ میں ہی طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ‘ ناصر عباس کاظمی ‘ڈاکٹر عامر بندیشہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی گزارشات پیش کرنے کے لئے آج میٹرو بس منصوبے کے روٹ پر جمع ہوں گے اور پنجاب بھر سے ینگ ڈاکٹرلاہور پہنچیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملاقات کی ہر ممکن کوشش کریں گے چاہے اس کے لئے چاہے ہمیں ایمبولینسز ‘ سٹریچر یا پیدل بھی جانا پڑے تو جائیں گے اگر حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت ادویات‘ ٹیسٹوں اور خراب مشینری کی مرمت کے لئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دے تو ہم آج ہی ہڑتال ختم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اور جہاں تک سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کا سوال ہے تو اس کے لئے ہم کوئی طریقہ اختیا رکریں گے اس وقت ہمار ا مقصد صرف غریبوں مریضوں کی سہولیات کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی لینا ہے ۔