پولیو اور خسرہ جیسی بیماریوں کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو محکمہ صحت کی جانب سے عام آدمی کی آگاہی کے لئے چلائی جانے والی مہم کا حصہ بننا ہوگا، وزیر اعلی سندھ کے فوکل پرسن برائے خسرہ پروگرام دو ریش وار اور دیگر کا سیمینار سے خطاب

ہفتہ 9 فروری 2013 21:37

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) فوکل پرسن برائے خسرہ پروگرام وزیر اعلی سندھ دو ریش وار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نثار میمن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر ضمیر الدین قریشی ، ڈاکٹر عزیز تالپر ، ڈاکٹر قیو م بلوچ ، ڈاکٹر حفیظ پاشا ، آغاز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر علی نواز لونڈ ودیگر نے کہاہے کہ پولیو اور خسرہ جیسی بیماریوں کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈاکٹرز ، وکلا ، تاجروں ، صحافیوں ،سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں وکارکنان کو مل جل کر عام آدمی تک ان بیماریوں سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھرمیں چلائی جانے والی آگاہی مہم کا حصہ بننا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ضلع ٹنڈومحمدخان میں صحت کی صورتحال اوربہتری کے اقدامات کے عنوان سے آغاز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایس پی او کے تعاون سے ٹی این این کی آفیس میں منعقد کئے جانے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہاکہ بڑتی ہوئی بیماریوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ عام آدمی کو ان بیماریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی نہیں لہذا گر محکمہ صحت ، سماجی وسیاسی تنظیمیں مل کر کام کریں اور ضلع کے ہر گاؤں ہر علاقے میں آگاہی مہم چلائی جائے تو ان بیماریوں پر خاصی حد تک کنٹرول کیا جاسکتاہے سیمینار میں شریک مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر اور ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نثار میمن نے ایک ہفتے کے اندر سیاسی وسماجی رہنماؤں پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے کا اعلان کیا جو کہ ان اسپتالوں کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہفتہ وار رپورٹ دیں گی تاکہ اسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے سیمینار سے حسن پٹھان ، قمر شیخ ،واحد کھوسو ، ابراہیم گل ، شیراز چانڈیو ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :