مولانا فضل الرحمان انجیو پلاسٹی کے بعدصحت مند ہو کر ڈیرہ روانہ ہو گئے ،ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبداللہ اور حافظ حسین احمد کی مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں

جمعرات 8 فروری 2007 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2007ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن انجیوپلاسٹی کے بعدصحت مند ہوکر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے ۔روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان سے سعودی عرب کے نائب وزیر مذہبی امور اور حافظ حسین احمد نے ان سے ملاقاتیں کیں۔سعودی عرب کے نائب وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالعزیزبن عبداللہ پنجاب گیسٹ ہاوٴس میں مولانافضل الرحمن سے ملے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالعزیزنے کہاکہ امت مسلمہ کو اتفاق واتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ڈاکٹر مبشر احمد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے طبی معائنے کے بعد انہیں فٹ قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔اس موقع پر مولانافضل الرحمن نے کہاکہ وہ انتخابات مقررہ وقت پر دیکھنا چاہتے ہیں۔حافظ حسین احمد نے بھی فضل الرحمن سے ملاقات کی اور صحافیوں کو بتایا کہ اب ان کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں رہا۔ تاہم استعفے کا معاملہ سپریم کونسل کے فیصلے سے مشروط ہے۔