فیصل آباد اورمنڈی بہاوٴالدین میں 2خاندان اپنوں کی بے رحمی کی بھینٹ چڑھ گئے، فیصل آبادمیں سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے اپنے4بچوں کو انکی ماں سمیت ابدی نیندسلادی،وارادات کے بعدملزم کی خودکشی، فائرنگ سے ملزم کابردارنسبتی اورایک خاتون زخمی،واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس،منڈی بہاوٴالدین میں نوجوان نے کبوترپالنے کی اجازت نے ملنے پرماں اور4بہن بھائیوں کوذبح کردیا،ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

اتوار 10 فروری 2013 22:59

فیصل آباد/منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) پنجاب کے دوشہروں فیصل آباداورمنڈی بہاوٴالدین میں دوخاندان معمولی جھگڑوں پراپنوں کی بے رحمی کی بھینٹ چڑھ گئے، فیصل آبادمیں روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرسنگدل باپ نے فائرنگ کرکے چاربچوں کو ان کی ماں سمیت ابدی نیندسلادی،بعدازں خودکشی کرلی جبکہ منڈی بہاوٴالدین میں 23سالہ نوجوان نے گھرمیں کبوترپالنے کی اجازت نے ملنے پرماں اورچاربہن بھائیوں کونشہ آوردواکھلاکرذبح کردیا ،ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمدکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں واقعہ یاسین آبادکے علاقے میں لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ نے روٹھ کرمیکے بیٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پراسے چارکمسن بچوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیااوربعدازاں خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ کی بیوی گھریلوناچاکی پرروٹھ کربچوں کے ہمراہ فیصل آبادمیں اپنے میکے آگئی تھی اتوارکو عامرعبداللہ بیوی یچوں کولینے کیلئے اپنے سسرال آیا اوردوپہرکوجب سب چھت پربیٹھ کھاناکھارہے تھے تواس دوران عامرعبداللہ نے اچانک پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی فرح،دس سالہ بیٹے ابوبکر،آٹھ سالہ عمار،پانچ سالہ نمرہ موقع پرہلاک جبکہ ایک بیٹاچھ سالہ منزلہ ،برادرنسبتی عرفان اورمقتولہ فرح کی کزن آمنہ شدیدزخمی ہوگئیں ۔

واردات کے بعدملزم نے اپنے سرمیں گولی مارکرخودکشی کرلی۔واقعہ کے بعدتھانہ بٹالہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی ا ورلاشیں الائیڈہسپتال منتقل کیں جبکہ زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں چھ سالہ منزلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔بتایاگیاہے کہ ملزم نے روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرفائرنگ کی ۔دوسری جانب منڈی بہاوٴالدین کے علاقے لسوڑی کلاں میں ایک گھرسے پانچ افراد کی لاشیں برآمدہوئیں ۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعدمقتولہ آسیہ بی بی کے بڑے بیٹے 23سالہ عثمان کوحراست میں لیاتودوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایاکہ وہ گھرمیں کبوترپالناچاہتاتھا مگروالدہ نے اجازت نہیں دی جس پر حلوے میں نشہ آوردواملاکرسب کوکھلایا اوربعدازاں ماں اور چاربہن بھائیوں کوچھری سے ذبح کردیا۔ قتل ہونے والوں میں آسیہ بی بی، اس کی 17 سالہ بیٹی ثناء ، 15 سالہ حنا، 18 سالہ بیٹا مزمل حسین اور 7 سالہ بیٹا علی شامل ہیں۔ گھر کا سربراہ افتخار احمد بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں۔