Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں پنجاب پو لیس کے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت، پر امن مظاہرین پرحکومتی جبر اور تشددکی پا لیسی ناقابلِ قبول ہے،میٹروبس سروس پر قوم کے اربوں روپے لٹائے جارہے ہیں، ڈاکٹرز کے حقوق اور مریضوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں،پنجاب حکومت فی الفور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کرے ،عمران خان

اتوار 10 فروری 2013 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں سکھاشاہی حکومت کے حکام پر پنجاب پو لیس کے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے گرفتار کیئے گئے ڈاکٹرز کی فوری طور پر رہائی اور پر امن مظاہرین پر ریاستی جبر و تشدد کے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو یہاں تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک میں انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین پرحکومتی جبراور تشددکی پایسی ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس پر قوم کے اربوں روپے لٹائے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے حقوق اور مریضوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوموں کی حما یت جاری رکھے گی۔

ا نہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا مظلوم مریضوں کیلئے طبی سہولتوں کے فنڈز کیلئے آوازبلند کرنا احسن اقدام ہے اور پر امن مظاہرین پر تشدد ریاستی جبرنے سکھا شاہی حکومت کی یادیں تازہ کردی ہیں مگر حکمران جان لیں کہ ظلم و استبداد کا دور ختم ہونے والا ہے اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر ظالم حکمرانوں کے مظالم کا محاسبہ کریگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات