ڈاکٹروں پر تشدد کیخلاف ہڑتال، مریض خوار

پیر 11 فروری 2013 12:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2013ء)ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور بند ہیں۔ معمول کے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج مختلف ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور ان ڈورز بند کر دیے جس سے معمول کے آپریشن بھی ملتوی ہو گئے۔

مریضوں اور ان کے لوا حقین کو اس حوالے سے خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسیوں میں کام ہو رہا ہے جبکہ دیگر ہر قسم کی سروس بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب سروسز یسپتال میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہے وہاں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔