محکمہ صحت پنجاب نے بغیراطلاع ایک سال سے زائد چھٹیاں کرنیوالے مزید 25ڈاکٹروں کو برطرف کردیا

پیر 11 فروری 2013 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11فروری۔ 2013ء) محکمہ صحت نے بغیراطلاع ایک سال سے زائد چھٹیاں کرنیوالے مزید 25ڈاکٹروں کو برطرف کردیا،اس طرح اب تک برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے پرشوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے مگر کوئی جواب نہ آیاجس کے بعد ضابطے کی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا گیا۔

ان 25ڈاکٹروں کے بعد پنجاب میں برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بغیر اطلاع طویل چھٹیاں کرنیوالے مزید215ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کاعمل جاری ہے۔برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کے متعلق بتایاگیاہے کہ انہوں نے بیرون ملک ملازمتیں اختیار کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :