کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کی صحت میں بہتری‘ کھانا شروع کردیا

جمعہ 9 فروری 2007 12:01

ہوانا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کی صحت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہوں نے کھانا شروع کردیا ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق کیوبا میں تعینات وینزویلا کے سفیر علی روڈرا گویز نے میڈیا کو بتایا کہ کیوبن رہنما کاسترو کی صحت میں حالیہ دنوں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ کھانا نہیں کھا رہے تھے اب وہ کھانا کھا رہے ہیں اور یہ اہم پیش رفت ہے۔