انصاف فاؤنڈیشن غریب ، کمزور طبقات کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کرے گی،حافظ عبدالرؤف

منگل 12 فروری 2013 16:56

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12فروری 2013ء ) انصاف فاؤنڈیشن سرگودہا کے مرکزی چےئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہاکہ انصاف فاؤنڈیشن غریب ، کمزور طبقات کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور نا انصافی برداشت نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انصاف فاؤنڈیشن سرگودہا کے مرکزی چےئرمین حافظ عبدالرؤف نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ،ہماری لڑائی قوم، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے ، سیاسی لیڈر آئین اور قا نون کو اپنے جوتوں سے روندتے ہوئے چلتے جارہے ہیں جو ان کو روکنے کی کوشش کرتاہے اس کے خلاف متحد ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند ملکوں میں آئین اور قانون کی پاسداری کی جاتی ہے ۔جبکہ ہمارے ملک میں سیاست دان ہی آئین اور قانون کو جوتوں تلے روند دیتے ہیں اور جو اصلاح کرنے،آئین اور قانون پر عمل کرنے کا کہے وہ غیر جمہوری ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف فاؤنڈیشن کا ہر رکن ملک کے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے کیلئے انصاف فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :