سکھر ،سول اسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نرسوں کا کام سے بائیکاٹ ،احتجاجی ریلی ، مریض اورلواحقین پریشانی میں مبتلا

منگل 12 فروری 2013 21:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) سول اسپتال سکھر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نرسوں کا کام سے بائیکاٹ ، مریض اور انکے لواحقین پریشانی میں مبتلا سول اسپتال سکھر کی نرسوں کی بڑی تعداد نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر کام چھوڑ ہٹرتال کر کے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اورایم ایس سول اسپتال کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نرسوں کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمیں گذشتہ چار ماہ سے وظیفہ نہیں دیا گیا ہے جس کے باعث ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانی کے سبب اپنی ذمہ داریاں سہی طور پر سر انجام دینے سے قاصر ہیں ہمیں فوری تنخواہیں ادا کی جائے بعد ازیں ایم ایس سول اسپتال محبوب علی شاہ نے مظاہرہ کرنے والے نرسوں سے ملاقات کیں اور انکے مسائل فوری حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد نرسنگ اسٹاف نے ایم ایس کی یقین دہانی پر دوبارہ کام شروع کر دیا نرسوں کے دوبارہ کام شروع کر دینے پر اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :