پاکستان میں پولیوکیخلاف جنگ میں بڑی رکاوٹ ٹیموں پرحملے ہیں،عالمی ادارہ صحت

منگل 12 فروری 2013 22:48

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔12فروری۔ 2013ء) پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو وائرس خیبرپختونخوا،کراچی اورحیدرآباد سے پھیلا، عالمی ادارہ صحت ، یونیسیف اور وزیراعظم پولیوسیل کی جانب سے جا ری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال خیبرپختونخوامیں پولیوکے سب سیزیادہ27کیسزسامنے آئے، جبکہ سال 2012میں فاٹاسے20،بلوچستان ،سندھ سیچار، چار،پنجاب سے پولیوکے2کیسزرپورٹ ہو ئے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق رواں سال پولیوکیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ پولیوٹیموں پرحملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :