چینی پر فیڈرایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں رعایت، فائدہ شوگر ملز کو ہوگا

بدھ 13 فروری 2013 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13فروری 2013ء)ایف بی آر نے برآمدی مقدار کے برابر مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 8فیصد سے کم کر کے 0.5فیصد کر دی ، فائدہ صارفین کو نہیں شوگر ملوں کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں یہ رعایت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت صرف مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اتنی مقدار میں چینی پر ملے گی جتنی برآمد کی گئی،باقی چینی پر فیڈرل ایکسائز کی شرح برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کا مقصد چینی کی برآمد کو فروغ دینا ہے۔