حیدر آباد، پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل، ڈبلیو ایچ او‘ یونیسیف کے نمائندے ، محکمہ صحت کے افسران نگرانی کرینگے

جمعہ 15 فروری 2013 18:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) حیدرآباد میں 18 فروری سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر بخش علی پتافی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے 720 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مختلف مراکز صحت میں 90 فکس پوائنٹس اور بس سٹاپس و ریلوے سٹیشن کے لئے 45 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 7 تعلقہ سپروائزرز، یونین کونسل سطح پر ایک میڈیکل آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او‘ یونیسیف کے نمائندے ، محکمہ صحت کے افسران اور ڈپٹی کمشنرمہم کی نگرانی کریں گے‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جاسکے جبکہ بچوں کو پیدائش سے لے کر ایک سال کی عمر تک حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی ضرور مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :