پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 15 فروری 2013 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2013ء) پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد شوہر سمیع اللہ خان کیساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور ان کی اہلیہ عظمی بخاری کے پارٹی سے اختلاقات شدت اختیار کر چکے تھے جس پر انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق عظمی بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان نے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔