متوسط طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘عوام دوست وزیراعظم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان کی حوصلہ افزائی اور عوامی محرومیوں کے ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، وزیرتعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 16 فروری 2013 16:54

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16فروری 2013ء) وزیرتعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ متوسط طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید عوام دوست، کارکن نواز ، درویشن صفت شخصیت کے حامل ہیں جنہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان کی حوصلہ افزائی اور عوامی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

وہ گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی مجید حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ پیپلزپارٹی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی تہیہ کررکھا ہے ۔ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی اپنا اجتماعی مفادات کی تکمیل کریں گے ۔ سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے اقتدار عام آدمی تک منتقل کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔ غریب اور متوسط طبقات کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرکے معاشرے میں مساوات کا قیام ممکن بنارہے ہیں ۔ ماضی کی محرومیوں کا آزالہ کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے تاہم عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔