کشمور ،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے پولیو واک کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2013 22:26

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) ضلع کشمور کندھکوٹ میں پولیو مہم 18 سے 20فروری کو ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے سول اسپتال سے سٹی پارک تک واک نکالی گئی جس میں ڈاکٹرزلیڈی ہیلتھ ورکرصحافی برادری دیگر شعبہ ہائی زندگی کے افراد نے شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی، ڈی ایچ او ڈاکٹرآرکے دارا،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایس این آئی ڈی سید امتیازعلی شا ہ ڈسٹرکٹ سپریڈنٹ ویکسینیشن سلطان احمد کھوسو،ڈاکٹرنورالدین داؤد پوٹو،ڈاکٹرطفیل احمد ،ڈاکٹر سبحان علی دایو،صحافی کلیم اللہ خلجی پٹھان ،حسین بخش سومرو ،جن کے ہاتھوں میں بینرکتبے تھے جن پر پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف نعرے درج تھے اور عوام میں شعوراجاگرکرنے کے حوالے سے معلو مات درج تھی ڈی ایس وی کشمور ایٹ کندھکوٹ سلطان احمد کھوسونے میڈیاکو بتایا کے ضلع بھرمیں دولاکھ دس ہزارچھے سوٴ بائیس پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیئے پانچ سوٴ پینتالیس ٹیموں کے گیارہ سوٴ نوے ورکر کام انجام دیں گے جن کو مانیٹر کرنے کے لیئے ڈایچ ایم ٹی کی سولہ ٹیمیں بھی قابل ذکر ہیں انہوں نے مزید بتایا کے ضلع بھر میں ابتک کوئی بھی پولیو زدہ بچہ نہیں پایا گیا ہے جبکہ ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ سندھ پنجاب بلوچستان کی سنگم پر واقعہ پے ہم نے پولیس کو بھی کسی ہنگامی مسئلہ کے لیئے مدد لی ہے

متعلقہ عنوان :