ریونیو افسران سرکاری محصولات کی ریکوری یقینی بنائیں، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سید جاوید اقبال بخاری کا اجلا س سے خطاب

اتوار 17 فروری 2013 21:14

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء)ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ ریونیو افسران سرکاری محصولات کی ریکوری کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔اس کام میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی اعوان ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،ڈی سی او نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں ڈیفالٹرز سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ،بلکہ ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر سرکاری وصولی کے کام کی وہ خود نگرانی کریں ،اور ہدف پورا نہ کرنے والوں کی باقاعدگی سے رپورٹ انہیں ارسال کریں ۔