ٹنڈومحمدخان ،فاران شوگر مل لیبر یونین شیخ بھرکیو کے مزدوروں کامراعات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 فروری 2013 21:21

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) فاران شوگر مل لیبر یونین شیخ بھرکیو کے مزدوروں نے مراعات کی عدم فراہمی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق فاران شوگر مل ورکرز یونین شیخ بھرکیو کی جانب سے مراعات کی عدم فراہمی کیخلاف داؤد خان ، جمیل احمد ، غلام رسول تھیم ، عدالت خان ، طارق پٹھان ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈز اور ای او بی آئی فنڈزورکرز ویلفیئر فنڈز اسلام آباد کی جانب سے سندھ کو ملنے والی تمام اسکیمیں 2010سے بند کررکھی ہیں جس کے باعث ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو جہز فنڈ ، اسکالر شپ ، سلائی مشینیں ، پینشن اور انتقال کرجانے والے مزدوروں کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ گذشتہ دوسالوں سے نہیں مل رہی جو کہ سندھ کی ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈس اور ای او بی فنڈس فوری طو رپر صوبوں کے حوالے کی جائے بصورت دیگر سندھ بھر کی ملوں میں کام کرنے والے مزدور احتجاج کرنے اور سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :