رواں سال کے دوران کرم ایجنسی میں1لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 17 فروری 2013 21:29

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ظفر اسلام خٹک ایم ایس ڈاکٹر صابر طوری نے کہا قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں2013ء پولیو کے دوران ایک لاکھ بیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، اپر کرم میں 1999ء سے پولیو فری علاقہ ہے ، نئے سال کے افتتاحی پروگرام سے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ظفر اسلام خٹک ایم ایس ڈاکٹر صابر طوری نے کہا کہ کرم ایجنسی کے قبائل امسال بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے کیونکہ آج کل پولیو مرض ایک خطر ناک ایشو بن چکا ہے اور اپنے اپنے علاقوں سے اس موذی مرض سے نجات اور خاتمے کے لئے ہم سب ملکر انسداد پولیو کے دنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ، کرم ایجنسی کے تین ڈویژنوں میں ایک لاکھ 20ہزار بچوں کو پولیو کے انسداد کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی کے 6لاکھ آبادی میں58ہزار اپر اور باقی لوئر سنٹرل کرم ایجنسی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اٹھارہ فروری سے پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور مہم کے دوران پہلے کی طرح قبائل ، عطاء کرام ، والدین اور سماجی تنظیمیں بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :