محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں کل ( سوموار) سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو کی مہم موخر کردی گئی

اتوار 17 فروری 2013 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں کل ( سوموار) سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو کی مہم موخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے میڈیا کو بتایا کہ انسدادپولیو کی گھر گھر چلائی جانے والی مہم کوئٹہ سانحہ کیرانی روڈ کے بعد امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے سات روز کے لئے موخر کی گئی ہے،تاہم اس دوران صحت کے مستقل مراکز میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے،تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، نصیرآباد اور جعفرآباد میں انسداد پولیو کی مہم کل سے شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی،بلوچستان کے دیگر25 اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم پہلے ہی موخرکی جاچکی ہے۔