آنکھوں میں تکلیف ،وریندر سہواگ آسٹریلیا کیخلاف چنائی ٹیسٹ میں چشمہ پہن کر میدان میں اتر نے کا امکان

منگل 19 فروری 2013 16:32

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 19فروری 2013ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز وریندر سہواگ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے22فروری سے چنائی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں چشمہ پہن کر میدان میں اتر سکتے ہیں۔ بنگلور میں تین روزہ تربیتی کیمپ کے دوران وریندر سہواگ چشمہ لگائے پریکٹس کرتے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں بات کرتے ہوئے وریندر سہواگ کے کوچ شرما نے بتایاکہ وریندر سہواگ جب پیٹ درد کی شکایت کے بعد دہلی واپس آئے تواس وقت انہیں آنکھوں میں بھی سوزش تھی۔

جس کے بعد انہیں چشمہ لگایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ کے دوران بھی انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی اور امکان ہے کہ وہ میچ میں چشمہ لگا کر میدان میں اتر سکتے ہیں۔ وریندر سہواگ سے پہلے پنکج رائے، اشمن گائیکواڈ اور سارو گنگولی بھی لینز کا استعمال کر کے میدان میں اتر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :