اسلام آباد میں‌ برڈ فلو وائرس پہنچ گیا

ہفتہ 10 فروری 2007 17:09

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 10فروری2007 ) راولپنڈی اور مانسہرہ میں پالتو پرندوں میں برڈ فلو کے انکشاف کے بعد وفاقی دارلحکومت میں بھی پالتو پرندوں کی ہلاکت کے بعد ان میں برڈفلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت لائیو سٹاک کے ترجمان آرایچ عثمانی کے مطابق اسلام آباد میں ایک شخص نے ۳۸دیسی مرغیاں پالی ہوئی تھیں جن میں سے ۱۸کی پر اسرار ہلاکت کے بعد ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے نیشنل ریفرنس لیبارٹری ایوی آن بھجوائے گئے جن کی رپورٹس سے ان میں برڈ فلو وئرس ایچ فائیو این ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس گھر میں موجود بیس زندہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیاہے ۔جبکہ موروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال برڈ فلو صرف پالتو پرندوں میں پایا گیا جس کی وجہ ویکسینیشن نا کروانا ہے۔جبکہ کمرشل سطح پر ویکسینشن کے باعث اس بیماری پر قابو پالیا گیا اور جڑواں شہر میں ایوین انفلوئنزاکی تصدیق اور ویکسینیشن کے لیے دو ٹیمیں کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اس بیماری کے مزید پھیلنے کا خدشہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :