سانگلہ ہل ،دو طالب علم بہن بھائی خسرہ کا شکار، محکمہ صحت کی دوڑ یں لگ گئیں

بدھ 20 فروری 2013 17:02

سانگلہ ہل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 20فروری 2013ء ) سانگلہ ہل میں دو طالب علم بہن بھائی خسرہ کا شکار، علاقہ میں خسرہ کی وباء کی خبر پر محکمہ صحت کی دوڑ یں لگ گئیں، محکمہ صحت کی طرف سے دونوں متاثرہ بہن بھائی 14سالہ علی رضا اور 12سالہ مہوش کا فوری علاج شروع کردیاگیا ، دونوں کے ٹیسٹ لیکر اسلام آباد لیبارٹری کو بھیجوا دیئے گئے ، ادھر محکمہ صحت نے متاثرہ طالب علم بہن بھائی کے سکول گورنمنٹ ایلمنٹری احمد آباد کے سینکڑوں طلباء و طالبات سمیت متاثرہ بچوں کے گھروں کے ارد گرد چاروں اطراف کے 160 خاندانوں کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگادیئے ۔