نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہاہے ، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات جب آئیں گی توان پرعملدرآمدکاجائزہ لیں گے،چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 20 فروری 2013 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20فروری۔2013ء) چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری نے کہاہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہاہے ، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات جب آئیں گی توان پرعملدرآمدکاجائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کووزارت قومی ہم آہنگی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس کے موقع پرمیڈیاسے مختصربات چیت کے دوران جب ان سے ملک سے کرپشن کے خاتمے اورکابینہ کی خصوصی کمیٹی کے حوالے سے سوال کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہاہے جب کابینہ کمیٹی کی سفارشات آئیں گی تودیکھیں گے کہ ان پرکس حدتک عملدرآمدکیاجاسکتاہے۔

چیئرمین نیب نے متعددسوالات کاجواب دینے سے احترازکیاتاہم کامران فیصل مبینہ خودکشی بارے فرانزک رپورٹ کے بارے میں سوال پرچیئرمین نیب نے کہاکہ اس بارے میں جواب کیلئے نیب کے میڈیاسیل سے رابطہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :