ایف پی سی سی آئی اور شیراز چیمبر کے مابین مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط،ایرانی تاجروں کی خیبرپختونخوا میں چاول ، کپڑا ، گوشت ، کینو، مالٹا،گندم ، دالیں ، ادویات درآمد کرنے میں دلچسپی ،خیبرپختونخوا کے تاجروں کا فریش و ڈرائی فروٹ ، کھانے کا تیل، جی آر پی پائپ ، سریمک ، ٹرانسفارمرز پیٹرولیم ، ڈیری اور چمڑے کی مصنوعات ،لوہا اور مشینری آلات درآمد کرنے کی خواہش ،فراسان گروپ آف انڈسٹری ،جی آر پی پائپ انڈسٹری ، اور گلسار سریمک انڈسٹری کی خیبرپختونخوا کو ڈسٹری بیوشن دینے پر آمادگی

جمعرات 21 فروری 2013 22:59

پشاور/شیراز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21فروری۔2013ء) خیبرپختونخوا اور شیراز کی بزنس کمیونٹی کی بی ٹو بی میٹنگز ،ایرانی کے تاجروں کا پاکستان چاول ، کپڑا ، گوشت، کینو، مالٹا، گندم ، دالیں ، مکئی ، ادویات ، گھی وتیل ، چمڑے کی مصنوعات ، سیمنٹ ،پیپر گھی فلٹر پاوڈردرآمد کرنے میں دلچسپی ،خیبرپختونخوا کے تاجروں کا ایران میں فریش و ڈرائی فروٹ ، تیل ، جی آر پی پائپ ، سریمک ، ٹرانسفارمرز ، پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ، ڈیری مصنوعات، لوہا ،صابن ، شیمپو ، بچوں کے سامان اور مشینری آلات خیبرپختونخوا درآمد کرنے کی خواہش کاظہار، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر علی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اور شیراز کی بزنس کمیونٹی کے مابین مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط، فراسان گروپ آف انڈسٹری ،جی آر پی پائپ انڈسٹری ، اور گلسار سریمک انڈسٹری نے خیبرپختونخوا کو ڈسٹری بیوشن دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت نائب صدر زبیر علی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی جو کہ ایران کے شہر شیراز کے دورے پر ہے گزشتہ روز شیراز کی انڈسٹریوں کا دورہ کیا ۔وفد میں راحت اللہ خان عبدالرحیم ، احمد مصطفی، ڈاکٹر یوسف سرور حسین شاہ اورمحمد توفیق وقا ص علی خالد وقارخان چمکنی ، فرید اللہ خان کافورڈیری ، ڈاکٹر محمد ناصر خان، شاکرین،محمد عابداور فضل عظیم شامل تھے۔

دورے کے دوران صنعتکاروں نے انڈسٹریوں کا دورہ کرایا اور مصنوعات کی تیاری اور ایکسپورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے ایران کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایران کی ترقی میں ایرانی تاجروں کا بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ شیراز کے صنعتکار اپنی مصنوعات اور صنعتی یونٹ خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں متعارف کرائیں تاکہ دونوں ملکوں کی تجارت بڑھے ۔

زبیر علی نے فراسان گروپ آف انڈسٹری اور گلسار سریمک انڈسٹری سے خواہش ظاہر کی کہ وہ فراسان گروپ آف انڈسٹری ،جی آر پی پائپ انڈسٹری اور گلسار سریمک انڈسٹری دیگر دنیا کے ممالک کی طرح اپنی اپنی مصنوعات کو خیبرپختونخوا پاکستان میں بھی متعارف کرانے کیلئے ڈسٹری بیوشن دیں تاکہ وہاں کے لوگ اور تاجر فائدہ اٹھا سکیں ۔ جس پر فراسان گروپ آف انڈسٹری ، جی آر پی پائپ انڈسٹری اور گلسار سریمک انڈسٹری نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر علی کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے خیبرپختونخوا میں اپنی اپنی مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن دینے پر آمادگی ظاہر کی ۔

بعد ازاں وفد نے شیراز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایف وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیبرپختونخوا اور شیراز کی بزنس کمیونٹی نے بی ٹو بی میٹنگز کیں ۔ میٹنگز کے دوران ایران کے تاجروں نے پاکستان چاول ، کپڑا ، گوشت، کینو، مالٹا، گندم ، دالیں ، مکئی ، ادویات ، گھی وتیل ، چمڑے کی مصنوعات ، سیمنٹ ،پیپر گھی فلٹر پاوڈربرآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ خیبرپختونخوا کے تاجروں نے خیبرپختونخوا کے تاجروں کا ایران میں فریش و ڈرائی فروٹ ، تیل ، جی آر پی پائپ ، سریمک ، ٹرانسفارمرز ، پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ، ڈیری مصنوعات، لوہا ،صابن ، شیمپو ، بچوں کے سامان اور مشینری آلات خیبرپختونخوادرآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بعدازاں ان مصنوعات کی تجارت کیلئے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت خیبرپختونخوا اور شیراز چیمبر نے مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے ۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر علی اور شیراز چیمبر کے صدر فرقانی نے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کل ہونے والے معاہدے صرف کاغذی نہیں بلکہ ہم نے اسے عملی شکل دینی ہے تاکہ پاکستان اور ایران کی تجارت کو فروغ ملے اور دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں بزنس کمیونٹی کو جو بھی مسائل ہیں انشاء اللہ ہم اپنے اپنے ملکوں کی حکومت سے ان مسائل کو ختم کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی آسانی سے تجارت کر سکیں ۔