اٹھارہویں ترمیم کے بعد الیکشن لڑنے کے لئے تعلیمی قابلیت کی شرط ختم ہو گئی ، الیکشن کمیشن کی طرف سے 249ارکان پارلیمنٹ کو جعلی ڈگریاں رکھنے پر خط لکھنے کے معاملہ کامتعلقہ قائمہ کمیٹی جائزہ لے، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کے ایوان کے اجلاس میں ر یمارکس

جمعہ 22 فروری 2013 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد الیکشن لڑنے کے لئے تعلیمی قابلیت کی شرط ختم ہو گئی ہے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے 249ارکان پارلیمنٹ کو جعلی ڈگریاں رکھنے پر خط لکھنے کے معاملہ کامتعلقہ قائمہ کمیٹی جائزہ لے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے چوہدری نثار کے لئے دیے جانے والے ریمارکس پری پول رگنگ ہے ،الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رہتے ہوئے الیکشن کی طرف توجہ دینی چاہیے، سیاستدانوں کی تعریفیں کر نے سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو گی ،الیکشن کمیشن میڈیا کی خبروں پر ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھجوانے اور جعلی ڈگریوں کے حوالے سے خط لکھنے کا سلسلہ بند کرے جس پر چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ جب الیکشن لڑنے کے لئے تعلیمی شرط کے حوالے سے قانون ہی موجود نہیں تو پھر الیکشن کمیشن نے 249ارکان کو خط کیوں لکھا ہے ؟جس پر قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ان ارکان کو خط لکھا گیا ہے جنھو ں نے بی اے کی تعلیم کی لازمی شرط کے لئے جعلی ڈگریاں جمع کراتے ہوئے الیکشن لڑا تھا ، جس پر چیئر مین سینیٹ نے ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قائم کمیٹی اس معاملہ کا جائزہ لے ۔