ملک بھرمیں انسدادپولیوکی3روزہ قومی مہم ختم ، 16لاکھ بچے ایک بارپھرپولیوسے بچاؤکے قطرے پینے سے محروم رہے

جمعہ 22 فروری 2013 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) ملک بھرمیں انسدادپولیوکی3روزہ قومی مہم ختم ہوگئی،مہم کے دوران 16لاکھ بچے ایک بارپھرپولیوسے بچاؤکے قطرے پینے سے محروم رہے۔جمعہ کو پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق انسدادپولیوکی3روزہ قومی مہم ختم ہوگئی ہے ،کراچی کے8ٹاؤنزمیں4لاکھ بچے پولیوسے بچاوکے قطرے پینے سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوامیں7لاکھ50ہزاربچے ،کوئٹہ میں4لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔

اِس کے علاوہ فاٹامیں50ہزاربچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔پولیومانیٹرنگ سیل کے مطابق اِن علاقوں میں پولیوٹیمزپرحملوں کے بعدانسدادپولیومہم موخرکی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیومہم میں1کروڑ60لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کاہدف تھا۔

متعلقہ عنوان :