پیپلز پارٹی کی حکومت آزا د کشمیر میں ترقی کے نئے باب رقم کرے گی‘ سردار ٰیعقوب کی شب و روز کی محنت نے انھیں عزت و وقار سے نوازا ‘نصاب تعلیمی نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ‘سرکاری اداروں کے ملازمین کے بچوں کو حکومتی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا پابند بنایا جائے ‘میڈیکل کالج کے قیام سے صحت عامہ کی سہولیات عام آدمیتک پہنچانا ممکن ہونگی‘ کرپشن کی جڑیں اگرچہ مضبوط ہیں لیکن بہترین ٹیم ورک اور حکمت عملی سے لوٹی گئی رقم وصول کی جاسکتی ہے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سردار عابد حسین عابد کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 23 فروری 2013 14:22

داتوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23فروری 2013ء) چیئر مین پبلک اکاونٹس سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آزا د کشمیر میں ترقی کے نئے باب رقم کرے گی سردار ٰیعقوب خان کی شب و روز کی محنت نے انھیں عزت و وقار سے نوازا یک نصاب تعلیمی نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں اس پالیسی کو جلد عملی شکل دیں گے کہ سرکاری ادارہ جات کے جملہ ملازمین کے بچے حکومتی تعلیمی ادارہ جات میں تعلیم کے پابند ہوں میڈیکل کالج کے قیام سے صحت عامہ کی سہولیات عام فرد تک پہنچانا ممکن ہوں گی کرپشن کی جڑیں اگرچہ مضبوط ہیں لیکن بہترین ٹیم ورک اور حکمت عملی سے لوٹی گئی رقم وصول کی جاسکے خواتین کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23فروری 2013ء“ سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں اقتدار میں تھوڑا عرصہ ہوا اور ادارہ جات کی صورتحال پیچیدہ تھی جو عوامی مسائل میں اضافہ کا سبب تھا لیکن اب آہستہ آہستہ بہتری کی جانب رواں دواں ہیںآ زاد کشمیر میں تھنک ٹینک کی کمی ہے جو بہترین حکمت و دانائی سے پالیسیاں مرتب کر کے ترقی کی منازل طے کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں سردار عابد حسین عابد نے کہا سردار یعقوب خان کی محنت و دلچسپی سے آزاد کشمیر میں خود کفالت پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ آزاد خطہ میں ایک نصاب کے ذریعہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں حکومتی تعلیمی اداروں کی عمارتیں بین الاقوامی ادارہ جات کے تعاون سے بہت بہتر بنائی جا چکی ہیں اب اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ حکومتی ادارہ جات میں تعینات ملازمین کے بچے ان تعلیمی ادارہ جات میں تعلیم حاصل کریں یہ کہاں کا انصاف رہا کہ جو ادارہ جات بھاری بھر تنخواہوں اورعوامی ٹیکسوں سے چل رہے ہوں ان پر حکومتی ادارہ جات سے تنخواہیں لینے والے ہی عدم اعتماد کر رہے ہوں میڈیکل کالجز کے قیام کے بغیر صحت عامہ کی سہولیات نہیں پہنچائی جا سکتیں اور اب کچھ عرصہ میں بہترین ڈاکٹرز تیار ہو کر نہ صرف آزاد خطہ بلکہ دنیا میں خدمات انجام دیں گے سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ آزاد خطہ میں تعلیم یافتہ خواتین کی کمی نہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ اس معاملہ میں ہم خود کفیل ہو گے لیکن انھیں بہترین مواقع دینا ہوں گے کشمیر بنک سے روزگار اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ہنر مندی کے مراکز کے لیے قرضہ جات اور کاروباری سر گرمیوں کو فروغ ملے گا سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے خاندانوں کو آسائشات کے لیے اگرچہ کوئی پالیسی نہیں لیکن اس قدر کھٹن حالات میں زر مبادلہ کمانے والوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے سردا ر عابد حسین عابد نے کہا کہ بتدائی زندگی میں ہی محنت رچ بس گئی اور زمانہ طالبعلمی سے ہی قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑااور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان اور بیرون ممالک بھی دائرہ کار بڑھایااگرچہ سیاست میں زندگی صرف ذات سے نکل جاتی ہے جہاں آپ کو بہت سا کچھ کھونا پڑتا ہے اور نجی زندگی میں سمجھوتہ کرنے میں ہی بہتری ہے سیاست بھاری بھر بوجھ ہے جو سارے کندھے اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے اور بہت قربانیاں دینا ہوتی ہیں۔

۔