مہنگائی میں مزید اضافہ، غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر

ہفتہ 23 فروری 2013 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23فروری 2013ء) مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی۔ قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک ہفتے کے دوران اعشاریہ ایک پانچ فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز، کیلا، انڈے، ٹماٹر، آلو، مٹن سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں ایل پی جی ، چینی ، گندم سمیت گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، پٹرول، ڈیزل سمیت اٹھائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :