محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسران و سٹاف کل انسداد ڈینگی ڈے منانے کیلئے اپنی ڈیوٹیوں پر دفتر میں حاضر ہونگے

ہفتہ 23 فروری 2013 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23فروری۔2013ء) حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسران و سٹاف کل بروز اتوارکو انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر دفتر میں حاضر ہوں گے ۔ مچھر مار خصوصی اسکواڈ ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے محکمہ کے اند ر دفتری کمروں سمیت پی اینڈ ڈی کمپلیکس کے گرد نواح میں انسداد ڈینگی سپرے کا چھٹرکاؤ کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ کی جانب سے انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کے تمام افسران و ملازمین کی اتوار کی تعطیل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور تمام پی اینڈ ڈی کے افسران و ملازمین کواپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کاپابند بنایا گیا ہے۔ انسداد ڈینگی ڈے کے ضمن میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کا خصوصی اسکواڈ محکمے کے دفاتر ، ڈارک و سٹور رومزکے علاوہ پارکنگ اسٹینڈز میں اینٹی ڈینگی سپرے کا گرینڈ اپریشن کرے گا۔

متعلقہ عنوان :