ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے ہمیں اپنی سماجی عادات کو بدلنا ہو گا ،ڈینگی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ،منتخب نمائندے و سرکاری مشینری ڈینگی مہم کو تحریک کی شکل میں آگے بڑھائیں،رواں سال ڈینگی کے خلاف مہم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر قومی مشن کے تحت جاری رکھی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کایوم انسداد ڈینگی پر پیغام

اتوار 24 فروری 2013 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے ہمیں اپنی سماجی عادات کو بھی بدلنا ہو گا،ڈینگی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔یوم انسداد ڈینگی پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے لڑنا ہے ،ڈرنا نہیں،منتخب نمائندے و سرکاری مشینری ڈینگی مہم کو تحریک کی شکل میں آگے بڑھائیں۔

(جاری ہے)

معاشرے کے تمام طبقات حکومت کے ساتھ مل کر ڈینگی کے خلاف میدان عمل میں نکلیں۔شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بھی ڈینگی کے خلاف مہم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر قومی مشن کے تحت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات ڈینگی سے نمٹنے کے لئے کمر بستہ ہوں اور انسداد ڈینگی مہم کے ضمن میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں۔یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔