نوشہرہ فیروز ، مضر صحت دود ھ پینے سے 3بچے جاں بحق،7کی حالت تشویشناک ، 3بچوں کی حالت نازک ہے،تمام بچوں کی عمریں 4سے 12سال کے درمیان ہیں،ہسپتال ذرائع ، ورثا نے مقدمہ درج کرایاتو قانونی کارروائی شروع کردیں گے،پولیس

اتوار 24 فروری 2013 12:54

نوشہرہ فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں مضرصحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10بچوں کی حالت غیر ہوگئی،3بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے،3بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔واقعہ نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں پیش آیا۔ جہاں خاندانی ذرائع کے مطابق تیز بارش ہورہی تھی اس لئے انہوں نے مارکیٹ سے پیکٹ والا دودھ خرید لیا تھا۔

(جاری ہے)

ورنہ وہ گھر میں پالی ہوئی بھینس کا دودھ استعمال کرتے تھے۔ مارکیٹ سے خریدے جانے والے دودھ کی چائے بنائی گئی اور جیسے ہی بچوں نے اس چائے کو استعمال کیا ان کی حالت بگڑگئی۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی اس دوران تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 3بچوں کی حالت نازک ہے۔ تمام بچوں کی عمریں 4سے 12سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی درخواست موصول ہوگی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :