متعصبانہ بیان سے صدمہ پہنچا،ہر شہر میں یونیورسٹی تعمیر کریں گے، حیدر آباد کے عوام اشتعال انگیز بیان کے خلاف پرامن رہیں، کارکنان احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، غریب و متوسط طبقہ کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 24 فروری 2013 12:54

حیدرآباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متعصبانہ بیان سے حیدرآباد کے عوام کو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر پر بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ موقع ملا تو پاکستان کے ایک ایک شہر میں یونیورسٹیاں تعمیر کریں گے۔ حیدر آباد کے عوام اشتعال انگیز بیان کے خلاف پرامن رہیں، کارکنان احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ غریب و متوسط طبقہ کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کو متصبانہ بیان سے صدمہ پہنچا ہے۔