ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم،لاہور سمیت پنجاب بھر میں واکس

اتوار 24 فروری 2013 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2013ء) ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم کےدوران پنجاب بھر میں آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا ۔لاہور،فیصل آباد،منڈی بہائوالدین اور دیگر شہروں میں واکس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے مال روڈ پر ٹاؤن ہال تا فیصل چوک واک کا اہتمام کیا گیا،جس کی قیادت وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق اور ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کی ۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی ڈینگی واک منعقد کی گئی جس میں پنجاب حکومت کے تمام سرکاری محکموں نے شرکت کی۔ ریلی گمٹی چوک سے واپس ہلال احمر چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دعوی کیا کہ اس سال بھی ڈینگی کو مکمل شکست دینگے۔منڈٰ بہاوالدین سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ڈینگی سے آگاہی کے لیے واکس کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :