ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے ،علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں ،وزیر اوقاف پنجاب حاجی احسان الدین قریشی کی علماء کے وفد سے گفتگو

اتوار 24 فروری 2013 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) وزیر اوقاف پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اورعلماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے-اتوار کو ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں علماء کے و فد سے ملاقات کے دوران حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ گزشتہ برس ڈینگی وائرس کے خلاف منتخب نمائندوں نے سماجی شعور بیدارکیااور موسم بہار کے دوران عوام کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے-انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام وسائل استعمال کئے اوراب اس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ ڈینگی طبی مسئلے کی بجائے سماجی مسئلہ ہے ا ور اکثر ممالک کی حکومتوں نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے موثر اوربروقت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو بھی بیدار کیا اورہم بھی عوام،علمائے کرام و معاشرے کے تمام طبقوں کے تعاون سے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روک لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :