محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسران و سٹاف نے انسداد ڈینگی ڈے منایا،دفاتر میں بھرپور حاضری ، ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمے کے لیے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

اتوار 24 فروری 2013 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تمام تر افسران و سٹاف نے بروز اتوارکو انسداد ڈینگی ڈے منانے کے لیے اپنے اپنے دفاتر میں حاضری کو بھرپور طریقے سے یقینی بناتے ہوئے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمے کے لیے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے اسپیشل اسکواڈ سینی ٹیشن نے ڈینگی مچھر کے خلاف اپنے خصوصی صفائی اپریشن کے دوران پی اینڈ ڈی کے احاطہ میں قائم دفاتر ، ڈارک اور سٹور رومز ، واش رومز ، پی اینڈ دی کمپلیکس کے اندر اور باہر کھلی جگہوں اور پارکنگ اسٹینڈوں میں صفائی اپریشن انجام دیا۔

صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ نے خصوصی طور پر پی اینڈڈی کی جانب سے کیے گئے تمام ترصفائی کے گرینڈ اپریشن کی از خود نگرانی کی۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے خلاف صفائی اپریشن کے دوران سیکریٹری پی اینڈ ڈی نے محکمہ کے تمام سرکاری افسران سمیت ملازمین کو زور دیا کہ تمام لوگ ڈینگی جیسی جان لیوا مرض سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو پختہ ارادوں اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ محکمہ میں جاری رکھا جائے گا۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے آگاہی ہینڈ بلزتمام افسران وملازمین کے مابین تقسیم کیے گئے ۔ خصوصی صفائی کے انتظامات سے متعلقہ تحریرشدہ سائن بورڈزکو بھی محکمہ پی اینڈ ڈی کے صدر دروازے کے علاوہ دیگر داخلی راستوں پر آویزاں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :