شہبا زشر یف کو آصف زرداری فوبیا ہو چکا ہے، آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست واضح نظر آنے پر شر یف بردارن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،نوازشر یف بتائے لوٹوں کے ساتھ پنجاب میں حکو مت کرنا (ن) لیگ کی منافقت نہیں تو کیا ہے ؟ (ن) لیگ نے پانچ سالوں میں جتنی کر پشن کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف راجہ ریاض احمد کابیان

اتوار 24 فروری 2013 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ شہبا زشر یف کو آصف زرداری فوبیا ہو چکا ہے،آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست واضح نظر آنے پر شر یف بردارن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،نوازشر یف بتائے لوٹوں کے ساتھ پنجاب میں حکو مت کرنا (ن) لیگ کی منافقت نہیں تو کیا ہے ؟۔

(جاری ہے)

اتوار کواپنے ایک بیان میں راجہ ریاض نے کہا کہ (ن) لیگ نے پانچ سالوں میں جتنی کر پشن کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی اور جب بھی شفاف احتساب ہو گا (ن) لیگ کی قیادت کو کر پٹ چہر ہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کو آصف زرداری فو بیا ہو چکا ہے نوازشر یف کو چاہیے کہ وہ سب کام چھوڑ کر انکا علاج کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ آئند ہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں کا میابی حاصل کر یگی اور (ن) لیگ کو پنجاب کے ساتھ دوسرے صوبوں میں بھی عبر تناک شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ ہر وقت پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناکر خودکو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔