قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ متحدہ قومی موومنٹ واحد جماعت ہے جو کہ 98فیصد غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے، سابق حق پرست امیدوار اسمبلی ارشد محمود انصاری کی کارکنوں سے بات چیت

پیر 25 فروری 2013 13:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 25فروری 2013ء) سابق حق پرست امیدوار اسمبلی ارشد محمود انصاری نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفہ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ 98%غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔ مقام افسوس ہے کہ اس دور میں بھی ملک خداداد میں صرف 2%سرمایا دار اور جاگیردار طبقے نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں کارکنان سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر متحدہ قومی موومنٹ انتہائی تیزی کے ساتھ عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ متحدہ قومی موومنٹ کی غریب متوسط کے لیے جہد مسلسل ہے اور عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ نسل در مورثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کبھی بھی اس ملک کو غربت و افلاس کے اندھیروں سے نہیں نکال سکتا۔ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفہ پر عمل کر کے ہی ملک میں انصاف و خوشحالی آ سکتی ہے۔