مارشل لاء لگ گیا؟ فوج نے ٹیک اور کر لیا؟امریکہ نے ایٹمی اثاثوں پر حملہ تو نہیں کردیا؟، پاور بریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں سیاستدانوں کی نیندیں حرام‘ ایک دوسرے اور میڈیا کے دوستوں سے معلومات لیتے رہے

پیر 25 فروری 2013 17:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23فروری 2013ء) حبکو پاور ہاوس میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں ہونے والے بلیک آوٹ نے سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر دیں ،کیا ملک میں مارشل لاء لگ گیا؟ فوج نے ٹیک اور کر لیا؟امریکہ نے ایٹمی اثاثوں پر حملہ تو نہیں کیا ؟ایک دوسرے سے حال احوال دیافت کیا گیا ،ٹی وی چینلز ،اخبارات اور دوست صحافیوں سے معلومات لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب حبکو پاور ہاوس میں فنی خرابی کے باعث ملک میں بجلی کے بریک ڈاون سے بلیک آوٹ ہو گیا جس کے ساتھ ہی سیاستدانوں اور پارلیمنٹرین کینیند حرام ہو گئی ،ملکمیں جاری سیاسی کشمکش کے باعث فوج کے ٹیک اور کی افواء تیزی سے گردش کرنے لگی ،پارلیمنٹرین ایک دوسرے سے حال احوال دریافت کرنے لگے اسموقع پر تین مختلف سوالات کیے جاتے رہے کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگ گیا ۔

۔؟ فوج نے ٹیک اور کر لیا۔۔؟امریکہ نے ایٹمی اثاثوں پر حملہ تو نہیں کیا ۔۔؟پارلیمنٹرین اور سیاستدانوں کی اکثریت نے اپنے دوست صحافیوں سے رابطہ کیا اور تازہ ترین صورت حال سے باخبر ہونے کی کوشش کی جبکہ ساری رات میڈیا ہاوسسزمیں کالوں کا تانتا بندھا رہا جہاں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی بلیک آوٹ پر تجسس کا مظاہرہ کیا