ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹگرام میں سہولیات کا فقدان ،کم سٹاف اور عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مریض رل گئے

پیر 25 فروری 2013 19:15

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25فروری۔2013ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹگرام میں سہولیات کے فقدان نے شدت اختیارکردی،کم سٹاف اورتعینات عملے کی فرائض میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ہسپتال میں دوردرازعلاقوں سے علاج معالجے کی عرض سے انے والے روزانہ سینکڑوں مریض رل گئے۔عوام کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کیخلاف باربارشکایات کے باوجودمقامی انتظامیہ اوربااثرافرادہسپتال کی حالت زاردرست کرنے میں سب سے بڑی رکاؤٹ کی اطلاعات ہیں۔

ہسپتال پرعرصہ بائیس سالوں سے قابض ایم ایس کی تعیناتی بھی حکومتی ٹے نیورکے حوالے سے سوالیہ نشان ہے۔تفصیلات کیمطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام عوام کیلئے درد سر بن گیا،کم سٹاف اورہسپتال انتظامیہ کی ہسپتال امورمیں عدم دلچسپی کی وجہ سے ہسپتال لاکھوں عوام کو علاج معالجے کی بجائے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کیمطابق ہسپتال کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ مقامی بااثرافرادکی سیاسی مداخلت اور عرصہ بیس سالوں سے قابض ایم ایس کی ناقص کارکردگی کی مرہون منت ہے،اسے قبل ہسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اورسہولیات کے فقدان کے سلسلے میں کئی دفعہ شدید عوامی مظاہرے بھی کئے گئے مگر بدقسمتی سے ہسپتال میں تعینات بعض بااثرپیرامیڈکس کی مداخلت اورغلط مشوروں کی وجہ سے ہسپتال کی حالت زاردرست ہونے کی بجائے دن بدن تباہی کی طرف گامزن ہے،زرائع کیمطابق ہسپتال میں تعینات ان بااثرافرادنے ہسپتال کو اپنا زاتی جاگیربناکرہسپتال کو تباہ کرکے رکھ دیا،دریں اثناء مقامی بااثر افرادکی بے جا سیاسی مداخلت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کی روزبروزبگڑتی ہوئی صورت حال پر فلاحی کمیٹی بٹگرام کے چےئرمین حاجی طہماس خان سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری طورپراصلاح واحوال کا مطالبہ کیا۔