خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں پر ایک بار پھر حملوں کا سلسلہ شروع ‘ پولیس کی نگرانی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ ‘ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ‘ دوسرا زخمی

منگل 26 فروری 2013 15:33

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26فروری 2013ء ) خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں پر ایک بار پھر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ پولیس کی نگرانی میں جاری پولیو مہم کے دوران منگل کو غلہ ڈھیر میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا ، شہید اہلکار کو مردان کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو ٹیم جب اپنے ڈیوٹی کے فرائض دوسرے روز سرانجام دے رہی تھی تو اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر معمور پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔ جنہیں مردان کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔