وزارت صحت نے ملک میں ملیریا کے کنٹرول کیلئے پانچ سالہ پروگرام تیار کرلیا

پیر 12 فروری 2007 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) وزارت صحت نے ملک میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ملیریا کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس پلان میں ملیریا کی تشخیص ،طبی امداد اور تحفظات اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں خصوصی پروگرامز کو شامل کیا گیا ہے پلان میں نئے تشخیصی سنٹرز،ویکسینیشن کے مراکز،میڈیا کمپینز،نجی و پبلک سیکٹر پارٹنر شپ اور تربیت یافتہ عملہ کی تیاری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اس پروگرام کا اعلان ملیریا کنٹرول پروگرام کے حوالے سے وزارت صحت کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وزارت سیکرٹری صحت انور محمود تھے تقریب میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے حکام نے ملک میں ملیریا کی موجودہ صورتحال اور اٹھائے گئے اقدامات بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔