ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل،ایڈوائزری کمیٹی صحت اوراو سی ٹی پر اڈکٹ کیلئے رولز تیار کریگی

بدھ 27 فروری 2013 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27فروری۔2013ء)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین نے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو صحت اور او سی ٹی کے سلسلہ میں ایک ما ہ کے اندر اپنی سفارشات پالیسی بورڈ کو پیش کر ے گی۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی یونانی اینڈ آیورویدک میڈ یسن، ہومیو اینڈ بائیو کیمک میڈ یسن، نیوٹرا سیو ٹیکل ہیلتھ سپلیمنٹ اور او سی ٹی پراڈکٹس، میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس، شیمپو، صابن بشمول ٹوتھ پیسٹ، بچوں کا دودہ، سیرالیک، جراثیم کش ادویات سے متعلق رولز ریگولیشنز دے گی۔

اور یہ رولز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اصولوں کے مطابق ہو نگے۔ علاوہ ازیں کمیٹی ٹائم فریم کے اندر لائسنسنگ، رجسٹریشن اور پرائسنگ قیمتوں سے متعلقہ سفارشات مرتب کر ے گی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈاو سی ٹی اس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر محمود عباس(پالیسی بورڈ) ممبر، حکیم رضوان حفیظ (پالیسی بورڈ) ممبر، ڈاکٹر مسعود الرحمان ڈی ڈی جی (آلٹر نیٹو میڈیسن) ممبر جبکہ ممبران میں مسٹر امان اللہ بسمل (ہومیو) انڈ سٹری عبدالقیوم (ہربل) انڈسٹری، مسٹر اقبال احمد امپورٹر پی سی ڈی اے /، مسٹر محمد اسدایم /ایس گلوبل فارما، مسٹر نوید انور ڈرگ انسپکٹر راولپنڈی، مسٹر حبیب اللہ چیمہ، چیمہ لیب، ڈاکٹر فہیم اشرف قریشی ،ڈاکٹر مظفر (قرشی انڈسٹریز)، حکیم منصورالعزیز (اشرف لیبارٹریز)، حکیم صادق انیس (واسع دواخانہ) خیبرپختوانخواہ، حکیم عبدالوحید افغانی دواخانہ خیبر پختوانخواہ اور مسٹر عبدالستار سوہرانی کوآرڈی نٹیر شامل ہیں۔