پاکستان میں برڈ فلو وائرس کی انسانوں میں موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ،وزیر صحت

پیر 12 فروری 2007 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی او رمانسہرہ کے علاقوں میں برڈ فلو وائرس سے متاثر چار افراد کے قومی ادارہ صحت میں ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی نکلے ور انسان میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ وہ اسلام آباد میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت 95 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں اور 5 ہزار مزید ورکرز کو بھرتی کیا جا رہا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیںً انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ماں اور بچہ پروگرام کو کامیاب بنانا چاہتی ہے اور 2010ء تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :