ملک میں پولیو وائرس کا ایک اورکیس سامنے آ گیا

جمعہ 1 مارچ 2013 14:18

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ 2013ء) ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیاجس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مانیٹرنگ سیل کے ذرائع کے مطابق موذی مرض کا شکار ہونے والی تین سالہ نغمہ کا تعلق میانوالی کی تحصیل عیسی خیل کی افغان بستی سے ہے۔ رواں سال اب تک سندھ میں ایک، خیبر پختونخواہ میں تین جبکہ پنجاب میں پولیو کاایک کیس سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :