میانوالی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ،اس سال سامنے آنے والے پولیو کیسیز کی تعداد 5ہوگئی

جمعہ 1 مارچ 2013 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1مارچ 2013ء) میانوالی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ،اس سال سامنے آنے والے پولیو کیسیز کی تعداد 5ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق میانوالی کی تین سالہ بچی نغمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نغمہ میانوالی میں افغان پناہ گزین کیمپ عیسیٰ خیل میں رہائش پذیر ہے۔ اس کیس کے بعد ملک میں اس سال پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں پولیو کا آخری کیس اپریل 2012 میں راجن پور میں سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :