پیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت مند افراد ہی محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 1 مارچ 2013 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1مارچ 2013ء ) وزیراعلی پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت مند افراد ہی محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں۔ وہ جمعہ کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور میں پیپاٹائٹس سے تحفظ کے لئے کام کرنے والی نجی تنظیم کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں ۔

سیمینار میں طبی ماہرین اور دیگر نے ہیپاٹائٹس کے اسباب، احتیاطی تدابیراور علاج کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا- بیگم ذکیہ شاہنواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے مرض کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند افراد ہی محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے طبی ماہرین ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے منظم اور جامع پروگرام پر عمل کریں- ہوپ کے ڈائریکٹر وارث خان نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہوپ رضاکارانہ طورپرہیپاٹائٹس کے خاتمے اور علاج کے لئے علاج کی سہولت نہ رکھنے والے طبقوں کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور ادارہ آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سیکریننگ ، ویکسینیشن اور علاج کی بھی سہولیات فراہم کرتا ہے-انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ہوپ معاشرے سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گا اور آگاہی مہم کے تحت صوبے کی تمام یونیورسٹیوں سے بھی رابطہ کرکے نوجوانوں کو اس سے آگاہ کرے گا-

متعلقہ عنوان :