مہمند ایجنسی میں پولیو مہم 4مارچ سے 6 مارچ تک جاری رہے گی

جمعہ 1 مارچ 2013 18:29

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مارچ۔2013ء) مہمند ایجنسی میں پولیو مہم 4مارچ سے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ 361 موبائل ،39 فکس اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی غازی نواز نے مہم کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال علنئی میں اے پی اے بیزئی غازی نواز نے 5 سال سے کم عمر کے ایک بچے کو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد داؤد ، ایف ایس ایم او ڈاکٹر شبیر احمد، کمیونیکیشن افیسر محمد یونس اور ڈاکٹر رضا اللہ بھی موجود تھے ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد داؤد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل ہوگی پہلا مرحلہ 4 سے 6 مارچ تک اور دوسرا مرحلہ 11سے 13 مارچ تک جاری رہے گی جس کیلئے 361 موبائل ، 39 فکس اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں جو پانچ سال سے کم عمر کے 87801 بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :